ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مٹی سپلائی کررہی لاری پر محکمہ روینیو کی کاروائی؛ لاری ضبط

بھٹکل میں مٹی سپلائی کررہی لاری پر محکمہ روینیو کی کاروائی؛ لاری ضبط

Tue, 30 Aug 2022 18:44:02    S.O. News Service

بھٹکل:30؍اگست(ایس اؤ نیوز)غیر قانونی کان کنی کے ذریعے مٹی سپلائی کرنے والی  ایک لاری کو محکمہ روینیو نے شمس الدین سرکل پر روک دیا گیا اور مٹی سمیت لاری کو تحویل میں لیتے ہوئے پولس کے حوالے کیا گیا۔ واردات منگل کو پیش آئی۔

تحصیلدار ڈاکٹر سومنت نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر کان کنی  کرتے ہوئے لاری پر مٹی لے جائی جارہی تھی،  جس  کے دوران  محکمہ روینیو کے اہلکاروں نے  لاری کو شمس الدین سرکل پر روک لیا۔ انہوں نے بتایا کہ   متعلقہ لاری کو دیہی پولس تھانے کے حوالے کیاگیا ہے۔ اور  اس تعلق سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


Share: